Saturday, May 4, 2024

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی
August 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ  مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ، قریہ،قریہ،نگر،نگر نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ۔ لاہور میں بادشاہی مسجد اور داتا دربار مسجد میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ، کراچی کے ناظم آباد گراؤنڈ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری رہا  جو کہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب وفاقی سرکاری ملازمین کو 21سے 23 اگست تک عید کی چھٹیاں دی گئی تھیں جس کا آج آخری روز ہے ۔ چینل  92 نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک ہو۔