Saturday, May 4, 2024

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
August 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ، قریہ،قریہ،نگر،نگر نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ۔ لاہور میں بادشاہی مسجد اور داتا دربار مسجد میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ، کراچی کے ناظم آباد گراؤنڈ میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ، 92 نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک ہو۔