Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
August 2, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ رواں سال کورونا کے باعث اجتماعی قربانی کا زیادہ رجحان رہا، کراچی میں بیل کرین کے ذریعے اتارتے ہوئے گرگیا، مالک نے فوری ذبح کردیا۔ میونسپل اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے شہریوں سے صفائی ستھرائی اور الائشوں کو جمع کرنے کے لئے جامع انتظامات کیے ہیں۔