Wednesday, May 8, 2024

ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں جاری

ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں جاری
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ محافل میلادالنبی ﷺ اور ریلیوں کا سلسلہ بڑھ گیا۔

عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم گلیوں بازاروں اور گھروں کو بھی شایان شان طریقے سے سجانے لگے۔

گجرات میں عشق مصطفیﷺ کے اظہار کے لیے بچوں کی محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو منفرد انداز میں پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس پاکپتن میں عشرہ شان رحمت اللمالین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او پاکپتن اور ڈی سی اور پاکپتن سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں علما کرام نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

حجرہ شاہ مقیم ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ بائیسویں محفل نعت ہوئی۔ ملک کے نامور نعت خوانوں نے ہدیہ ہائے عقیدت پیش کیے۔