Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
August 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے ۔ قریہ ، قریہ ، نگر نگر نماز عید کے  اجتماعات کا انعقاد کیا گیا  جہاں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر ایک دوسرے کے گلے  ملے اور عید کی مبارکباد دی ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ ملک بھر میں  عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مختلف شہروں میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات میں ملکی ترقی  خوشحالی، سلامتی اور مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے بعد شہرشہر، گاؤں گاؤں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، ملک کی چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جہاں  ملکی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ کشمیری مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ۔ نمازعید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری جاری ہے ۔ 92نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک عید پر بچوں کی خوشی دیدنی ہے جب کہ خواتین بھی پیش پیش ہیں ، خواتین نے کچن سنبھال لئے ہیں اور اب  مزیدار اور لذیز پکوانوں کی تیاریاں اور مہمان نوازیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔