Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ پنجاب میں صبح سویرے دھند سے حد نگاہ متاثر رہی۔

بالائی علاقوں میں منفی ڈگری تک گرنے والے پارے نے لوگوں کے دانت بجا ڈالے۔ کالام میں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری تک گر گیا۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر کی انٹری ہو گئی۔ درجہ حرارت سات سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا امکان ہے۔

ایک روز کی بارش نے موسم کے تیور ہی بدل ڈالے ۔ شہری گھروں میں دبکے رہنے پر مجبور ہو گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی  بارش  نے معمولات زندگی متاثر کر دیئے۔ میدانی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہی۔ اوکاڑہ، پتوکی اور بصیر پور میں بھی دھند کاراج رہا ۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور  بالائی علاقوں میں برفباری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ میں بھی آج سے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے۔