Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
May 5, 2016
لاہور(92نیوز)شب معراج  اس رات  خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج کا شرف عطا ہوا۔ اس عظیم رات کو پورے عالم اسلام کی طرح لاہور میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شب معراج وہ عظیم و شان رات ہے جب رب ذوالجلال نے اپنے محبوب نبی آخر الزمان فخر موجودات حضرت محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم کو زمان و مکان کی کیفیات معدوم کر کے فرش سے عرش پر ملاقات کے لیئے بلایا اس بابرکت رات کے فیوض سے بحرہ ور ہونے کے لیئے مسلمان عالم کی طرح لاہور میں بھی جا بجا ذکر وفکر کے اجتماعات اور نعتیہ محافل منعقد ہورہی ہیں ۔ جہاں حضور سرور کونین کی خدمت اقدس میں دورد و سلام کے نذرانے پیش کیے جا رہے ہیں اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع اسلامی تاریخ کی صف اول کے صوفی حضر ت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کی تربت سے معتصل مسجد کے احاطے میں ہو رہا ہے شہریان لاہور کی ایک بہت بڑی تعدادمزار داتا گنج بخش پر اکٹھی ہے ،مزار اس کی مسجد اور ملحقہ علاقوں کو رنگا رنگ برقی قمقمو ں سے سجایا گیا ہے نعتیہ کلام کے ساتھ ساتھ صوفیانہ ذکر بھی جاری ہے بچے بڑے اور عورتیں دوردو سلام کے نذرانے بھیج رہے ہیں قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ساتھ نوافل کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گیے ہیں جبکہ انتظامیہ کے علاوہ مختلف تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے لنگر بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔