Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
May 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) شب برات کو گناہوں سے مغفرت اور چھٹکارے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔ چودہ اور پندرہ شعبان کی درمیانی رات کو اسلامی مہینوں اور دنوں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق شب برات کو اسلام کے متوالے اپنے خالق سے گڑگڑا کر گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور خالق کائنات غفور والرحیم اپنے بندوں کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ اس مقدس رات کو مسلمان اپنے وفات پا جانے والے والدین، عزیز و اقارب کی آخری آرام گاہ پر دعا کیلئے قبرستان جاتے ہیں جہاں پر ان کیلئے خصوصی مغفرت کی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ علماءکا کہنا ہے کہ شب برات کی بابرکت رات کو پھلجڑیوں اور پٹاخوں میں ضائع نہ کیا جائے بلکہ عبادات کے ذریعے اس رات کو بامقصد بنایا جائے۔