Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری

ملک بھر میں سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں سینیٹ انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی 13 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کو ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہو گی۔ اسکرونٹی 15 اور 16 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر ہو سکیں گی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔