Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں سردی کی دستک، کراچی میں بن بلائے مہمان بن گئی

ملک بھر میں سردی کی دستک، کراچی میں بن بلائے مہمان بن گئی
November 10, 2019
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں سردی نے دستک دے دی، کراچی میں تو سردی بن بلائے مہمان بن گئی، چند روز میں نیا مغربی سسٹم داخل ہوگا، کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں ہوں گی، بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی میں سردی نے دسمبر میں ہی جلوے دکھا دیئے، سرد موسم سے قبل سردی نے انٹری دیدی، سرد ہواؤں نے شہریوں کو بھی حیران کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر دو دن مزید جاری رہے گی موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں 14 سے 16 نومبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں ہوں گی، مغربی سسٹم پاکستان کے جنوبی علاقوں میں بارشیں برسانے کیلئے آرہا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مختلف پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سردی میں شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب میں بھی رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگیا اور شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے۔