Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں سردی جوبن پر ، یک بستہ ہواؤ ں نے نظام زندگی مفلوج کردیا

ملک بھر میں سردی جوبن پر ، یک بستہ ہواؤ ں نے نظام زندگی مفلوج کردیا
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں سردی جوبن پر، یخ بستہ ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شمالی علاقوں میں برف جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔

یخ بستہ ہواؤں سے ملک بھر میں شدید سردی  ہے ، شمالی علاقوں میں برف کا راج ہے ، کلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں زندگی جام ہوگئی۔

اسکردو کا پارہ منفی چودہ اور استور کا منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا، چھٹی کے روز مری اور گلیات میں سیاح امڈ آئے، نرم وگرم دھوپ اور قدرت کے حسین نظارے انجوائے کئے۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔