Saturday, April 27, 2024

ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی۔ چار کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کی خوراک دی جائے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ویکسین سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا۔ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ والدین سمیت تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی یقینی بنائیں۔

کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر برائے پولیو ڈاکڑ رانا صفدر نے کہا کہ 2020ء میں حاصل کی گئی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سال 2021ء میں وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین نتائج کی توقع ہے۔