Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں ریسٹورنٹس، بیکریوں،شیرفروشوں کاسروے مکمل، 214ٹیکس نوٹس جاری

ملک بھر میں ریسٹورنٹس، بیکریوں،شیرفروشوں کاسروے مکمل، 214ٹیکس نوٹس جاری
August 5, 2019
اسلام آباد(روزنامہ 92 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں دودھ، مٹھائی ،ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا سروے مکمل کرلیا ،سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنے بڑے سیکٹر سے وابستہ افراد کا ٹیکس نیٹ میں کوئی نام و نشان نہیں جس پر ایف بی آرنے شعبے سے وابستہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سینکڑوں نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو بی ٹی بی زون کی جانب سے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی کو ریسٹورنٹس ،بیکریوں، مٹھائی کی مارکیٹس اور دودھ کی دکانوں کے حوالے سے بھیجی گئی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر میں بڑی تعدادمیں ریسٹورنٹس ،بیکریوں، مٹھائی کی مارکیٹس اور دودھ کی دکانیں موجود ہیں،اس سلسلے میں سروے مکمل کر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ اس سیکٹر میں ٹیکس دینے والوں میں کوئی بھی شامل نہیں ،جبکہ ڈیٹا مختلف علاقوں سے حاصل کر لیا گیا ، ان افرادکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے 214 نوٹسزجاری کر دیئے گئے جن کے جواب کا انتظار ہے ۔ اسی طرح اسلام آباد، لاہور ،فیصل آباد، حیدر آباد ، پشاور اور دیگر بڑے شہروں میں سروے مکمل کرکے نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق حکومت نے 80 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا جو ہدف مقرر کیا، اسکی تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔