Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں رواں برس کاٹن کی پیداوار 14 فیصد اضافے سے 8.5 ملین بیلز تک پہنچ گئی

ملک بھر میں رواں برس کاٹن کی پیداوار 14 فیصد اضافے سے 8.5 ملین بیلز تک پہنچ گئی
October 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ملک میں رواں برس کاٹن بیلز کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ کاٹن کی پیداوار 14 فیصد اضافے سے 85 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی۔

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاٹن بیلز کی پیداوار کا تخمینہ نو اعشاریہ چہتر ملین بیلز لگایا گیا تھا تاہم گزشتہ برس کی نسبت رواں سال کاٹن پیداوار میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موسم بہتر اور موزوں ہونے کی وجہ سے کاٹن کی پیداوار بہتر رہی۔ کسانوں کی اچھی پیداوار کی وجہ سے قیمت پانچ ہزار روپے فی من مقرر ہے۔

کاٹن کی پیداوار بڑھنےسے فیکڑیوں کو بہتر اور سستی کاٹن بیلز کا حصول ممکن ہو گا جس سے ناصرف پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ایکسپورٹ آڈر ملنے میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے کاٹن کی پیداور میں کمی کی وجہ سے صنتعکار کاٹن بیلز کی درآمدت پر زور دے رہے تھے جس سے ملکی زرمبادلہ خرچ ہو رہا تھا۔