Tuesday, April 23, 2024

  ملک بھر میں جوان کربلا علی اکبر کی یاد میں 9ویں محرم کے ماتمی جلوس اپنی منزل کو پہنچ گئے

    ملک بھر میں جوان کربلا علی اکبر کی یاد میں 9ویں محرم کے ماتمی جلوس اپنی منزل کو پہنچ گئے
October 23, 2015
لاہور(92نیوز)ملک بھر میں جوانِ کربلاحضرت علی اکبرؓ کی یاد میں 9 ویں محرم کے ماتمی  جلوس اپنی  منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے جبکہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے ،ملک بھر کے شہر شہر، نگر نگرعزادارغم سے نڈھال ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں جوانِ کربلا حضرت علی اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں نویں محرم کے  ماتمی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے ہیں جبکہ  مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں یوم عاشور کامرکزی جلوس نثار حویلی سے کچھ دیر بعد برآمد ہوگا،ملک بھر میں  عزادار غم سے نڈھال ہیں ۔