Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر میں جمعتہ الوداع  انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
July 1, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھرمیں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا جمعہ کی نمازمیں پاکستان کی سلامتی اورترقی وخوشحالی کےلئےدعائیں مانگی گئیں۔اس موقع  پرسکیورٹی کےبھی سخت انتظامات کئےگئے تفصیلات کےمطابق رمضان کےمقدس مہینےکوالوداع کہنےکاوقت آگیا ماہ صیام کےآخری جمعہ کوامن،سلامتی اور خوشحالی  کی دعاؤں کےساتھ منایاگیا۔اس موقع پرروح پرورمناظردیکھنےکوملے۔شہرشہر مساجد نمازیوں سےبھری رہیں۔جبکہ سکیورٹی کےبھی سخت نتظامات کئےگئے۔ کراچی میں  نماز جمعہ کےبڑےبڑے اجتماعات ہوئے۔ علماء مشائخ  نے رمضان المبارک کی اہمیت اور جمعے کی فضیلت بیان کی۔اس موقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات  کئےگئے۔ لاہورمیں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات داتا دربار، بادشاہی مسجد ، جامعہ نعیمیہ، مسجد شہدا اور جامعہ اشرفیہ میں ہوئے۔ نماز کی ادائیگی کیلئے روزہ داروں کا ہجوم مساجد میں امڈ آیااسلام آباد میں جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔جہاں پولیس اور رینجرز کے جوانوں نےسکیورٹی  کے فرائض انجام  دئیے۔ پشاور،کوئٹہ ،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباداوردوسرےشہروں میں  بھی نماز جمعہ کےروح پرور اجتماعات ہوئے۔۔نمازیوں سےبھری مساجدمیں ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئےدعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھرمیں روزہ داروں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئےمساجد اور عبادت گاہوں پر پولیس ، فوج اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا جو مساجد کے داخلی ، خارجی دروازوں اورچھتوں پر ڈیوٹی دیتے رہے۔