Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں جشن آمد رسولؐ کی تیاریاں جاری

ملک بھر میں جشن آمد رسولؐ کی تیاریاں جاری
November 22, 2017

جھنگ ( 92 نیوز ) ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں جشن آمد رسولؐ منانے کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے جبکہ محافل میں نعت خواں آقائے دو جہاں ؐ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ جھنگ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

جبکہ سرگودھا کے بازاروں میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے اسٹالز سج گئے۔
ربیع الاول کے سلسلے میں جھنگ میں محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے اور لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں گونجتی رہیں ۔


دوسری طرف سرگودھا میں بھی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ بازاروں میں عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے اسٹال سج گئے ہیں ۔ عاشقان رسول جوق در جوق خریداری میں مصروف ہیں ۔ ان اسٹالز پر سبز پرچموں، شبیہ نقش پا اور روضہ رسولؐ کے بیچز سمیت دیگر اشیاء خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہیں ۔


اہل ایمان کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبیؐ انہیں تمام عیدوں سے بڑھ کر ہے جس کا جشن منانے کیلئے وہ گلیوں اور بازاروں کو بھی سجائیں گے اور گھروں پر بھی چراغاں کیا جائے گا جس کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔