Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کا حتمی فیصلہ

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کا حتمی فیصلہ
November 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں ہونے والے حتمی فیصلے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا۔ پنجاب  ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ سعید غنی نہ آئے۔ وزارت صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ دیگر صوبوں میں بھی سردیوں کی چھٹیاں معمول سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال سے متعلق اور آٹھویں ، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آئندہ اجلاس دسمبر میں ہو گا۔