Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری

ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری
June 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔

 رضاکار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ، عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

انسداد پولیو مہم کیچ اپ کے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ پہلے تین روز ایک کروڑ 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ملتان میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک دی گئی۔ راولپنڈی میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو مہم 20 اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لئے 33 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک کروڑ 19 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

علما نے بھی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں،عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ مفتی عاشق حسین نے کہا کہ عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کے لیے پولیو کے قطرے ازحد ضروری ہیں۔ علامہ اصغرعارف چشتی نےکہا بچوں کو اپنے مستقبل کا سہارا دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی ویکسی نیشن کروائیں۔ علما نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں قوم کا صحت مند فرد بنائیں۔