Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ن لیگ سرفہرست ،پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ن لیگ سرفہرست ،پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر
December 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوگئے حکمران جماعت مسلم لیگ ن سر فہرست، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔تحریک انصاف چوتھے نمبر پر چلی گئی۔ تفصیلات کےمطابق آخر کار پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا وعدہ پورا ہوا وہاں سیاسی پارٹیوں  کا ووٹ بینک کیا رہا وہ بھی کھل کر سامنے آ گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نےتقریباً3004نشستیں حا صل کر کے پہلی پوزیشن پر رہی۔ چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی 1400 سیٹیں حاصل کر سکی۔ تبدیلی کا نعرہ لے کر عوامی عدالت میں جانے والی تحریک انصاف صرف 560 نشستیں حاصل کر پائی جبکہ عوامی عدالت نے 2022 آزاد امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیا۔ ایم کیو ایم نے کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع سے 195 اور فنکشنل لیگ نے 152 نشستیں حاصل کیں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا اس کے باوجود صرف 11 نشستیں حاصل کر سکی۔ عوامی مسلم لیگ کے حصے میں صرف ایک نشست آ سکی۔