Friday, May 3, 2024

ملک بھر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ عروج پر، آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول

ملک بھر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ عروج پر، آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شدید گرمی میں بار بار بجلی بند، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا۔۔عوام کہتے ہیں ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے وعدے تو پورے نہ ہوئے کم ازکم لوڈشیڈنگ میں کمی ہی کر دی جائے۔ چند دن پہلے ہی وزارت پانی وبجلی کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نظام میں شامل ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔ آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ ایک طرف تو لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے تو دوسری جانب اووربلنگ کے ذریعے بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے حکومت کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ معمول کی لوڈ شیڈنگ تو تھی ہی مرمتی کام اور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے۔