Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا
May 24, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں  بجلی کا شارٹ  فال  پانچ ہزار میگا واٹ  سے  تجاوز کر گیا شدید  گرمی میں  شہروں میں  چودہ  اور دیہات میں اٹھارہ   اٹھارہ  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے  شہریوں  کے ہوش  اڑا دئیے۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں  بجلی کی  یومیہ  پیداوار  11 ہزار 320     میگا واٹ اور  طلب 16 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں  5 ہزار  سے زائد میگاواٹ کے فرق  سے  لوڈشیڈنگ کا دورانیہ  بڑھ گیا  ہے ،شہروں میں بارہ  سے چودہ  اور دیہات میں  سولہ سے اٹھارہ  گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول  بن  گئی ہے  جس پر شہریوں نے شدید  احتجاج کیا  جبکہ  بجلی کے بار بار کے تعطل  سے  کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بھی  متاثر ہو رہی ہیں۔