Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، مختلف واقعات میں اکیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، مختلف واقعات میں اکیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے
March 12, 2016
لاہور(92نیوز)ملک بھر میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں اکیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور اکیس سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں مری روڈ پرمسافر وین ٹینکرسے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت  چارافراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئےپولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری ، بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا  جبکہ مری کے علاقے سترہ میل کے قریب  مسافر وین الٹ گئی ،جس سے ایک مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ڈی سی پشین واحد کاکڑ کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں دادا ، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں  جبکہ  ضلع شیرانی کے علاقے شنہ پونگہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے  اور  شاہ نورانی میں دو موٹر سائیکل سوار سیلابی نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے  ادھر پشاور سےآنے والی مسافر کوچ پھسلن کے باعث رکھنی کےقریب الٹ گئی جسکے نیتجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے دالبندیں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ادھر کروڑ لعل عیسن میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ چھت تلے دب کر دو  بچے جاں بحق اور دو  زخمی ہو گئے  جبکہ ایک بچہ ملبے تلے دب گیا ،نوکنڈی میں  آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا اہلکار ایف سی قلعے کے باہر چیک پوسٹ پر تعینات تھا۔