Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان
May 1, 2020
 اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات میں خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد 46 ،سکرنڈ ، دادؤ میں 45 اور پڈعیدن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔