Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں ایک ہی دن عید نے پشاور میں خوشیاں دوبالا کر دیں

ملک بھر میں ایک ہی دن عید نے پشاور میں خوشیاں دوبالا کر دیں
May 24, 2020

پشاور ( 92 نیوز)  ملک بھر میں ایک ہی دن عید نے اس بار پشاور میں عید الفطر کی خوشیاں دوبالا کردیں، مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ پشاور میں کورونا ایس او پیز کے تحت نماز عید ادا کی گئی، وزیراعلیٰ محمودخان نے گورنر ہاؤس میں کورونا ایس او پیز کے تحت نماز عید ادا کی۔

پشاور میں  نمازعید کا بڑا اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا ، شہر کی مختلف مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے ، نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ چارسدہ روڈ پر کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا، نمازعید کے بعد ملکی سلامتی، خوشحالی و ترقی کےلئے دعا کی گئی۔

وزیراعلٰی محمود خان، صوبائی وزراء اور دیگر سرکاری حکام نے گورنرہاؤس میں کورونا ایس او پیز کے تحت نماز عید ادا کی ،وزیراعلٰی سمیت دیگر حکام کسی سے نہ عید ملے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے ،نمازعید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کےلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازعید کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔شہریوں نے اس بار ملک میں ایک ہی دن عید منائے جانے کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہارکیا۔