Monday, May 13, 2024

ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری، ساڑھے 3 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جاچکے

ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری، ساڑھے 3 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جاچکے
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پولیو سے پاک پاکستان، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری ہے، ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے، مسلح افواج بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہیں۔

ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے جاری رہی ہے۔ مہم کا ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ پہلے پانچ دنوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں، پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف اس مہم میں دو لاکھ نوے ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو قوم کے ہیرو ہیں۔

ملک کے طول و عرض میں جاری اس مہم کی سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسزاحسن طریقے سے نبھا رہی ہے، مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنواالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے۔

پولیو مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔