Friday, March 29, 2024

مُلک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

مُلک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی
July 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) مُلک بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔ کورونا وباء کے باعث مہم 4 ماہ قبل معطل کی گئی تھی۔ حکومت کا ملک بھر کے چند اضلاع سے دوبارہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان، کراچی اور کوئٹہ کے کچھ اضلاع شامل ہیں ۔ 32 ہزار سے زائد پولیو ورکرز  گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو مہم بُری طرح متاثر ہوئی جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پولیو مہم کو 4 ماہ قبل معطل کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکڑ ظفر مرزا نے والدین سے اپیل  کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مفلوج ہونے سے بچائیں۔ بچوں کی محفوظ ویکسینیشن اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا حکومت کی  اولین ترجیح ہے۔