Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
February 17, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغا زہو گیا ، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک شہر شہر ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے نکل پڑیں ۔ انسداد پولیو کی ٹیمیں گھروں اور تعلیمی اداروں میں جا کر ویکسین پلانے میں مصروف ہیں  ،   بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی کاؤنٹر قائم کر دئے گئے ہیں ، والدین پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر قومی فریضہ نبھائیں۔ اکستان  کو ”پولیو“ سے پاک کرنے کے عزم  میں  ”92 نیوز “ بھی مہم حصہ کا بن گیا۔ پاکستان بمقابلہ پولیو“ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں ، آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو دروازہ ضرور کھولئے ، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں ۔

بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں ، مفتی فاروق القادری

ملک بھر میں 17 سے 20 فروری تک پولیو مہم شروع ہورہی ، بدقسمتی سے پاکستان چند ان ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیو ختم نہ ہوسکا۔ پولیو بنیادی طور پر وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو سکتی ہے ، عموماً ایک سے پانچ سال تک کے بچوں میں یہ مرض لاحق ہو۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پولیو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے، ٹانگوں اور جسم کے دوسرے اعضاءکے پٹھوں میں کمزوری کی وجہ بن سکتا ہے۔