Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
March 29, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں، مجموعی طور پرپانچ سال تک کے ساڑھے تین کروڑسے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

لاہور،فیصل آباد، ملتان ،بہاولپوراور سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، صوبے میں2 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں بھی رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم آج سے شروع  ہوئی ہے جہاں  64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے 4 اپریل تک جاری رہے گی ، صوبے کے 30 اضلاع میں تقریبا 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی  ہوئی ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم سرکاری ملازمین کی ہڑتال کےپیش نظر ملتوی کی گئی، صوبے کے 33 اضلاع میں اب انسداد پولیو مہم 5اپریل سے شروع ہوگی ۔