Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز‘ والدین سے تعاون کی اپیل

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز‘ والدین سے تعاون کی اپیل
March 14, 2016
لاہور / کوئٹہ / پشاور (92نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا اورفاٹا میں پندرہ ہزارتین سو آٹھ موبائل ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں گی۔ انسداد پولیومہم شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی چلائی جائے گی۔ لاہور میں چار ہزار دو سو ٹیمیں سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی۔ کراچی میں انسداد پولیو مہم کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر قائد میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین دی جائے گی۔ فیصل آباد میں دو ہزار چار سو بیس موبائل ٹیمیں بارہ لاکھ اکانوے ہزار دو سو پچاس بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ چنیوٹ میں دو لاکھ بیالیس ہزار دو سو چھہتر بچے پولیو ویکسین سے مستفید ہوں گے۔ ملتان میں آٹھ لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30 اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی جس میں 23 لاکھ 83 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائے گے۔ مہم کے دوران 6 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں‘ 820 فکسڈ اور 334 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔