Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری
January 12, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران ملک کے طول وعرض میں بچوں کو ویکسین پلائی جا رہی ہے۔

مہلک وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی۔ قومی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی  جاری ہے۔ 4کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے۔ 2لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

ویکسین کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے  کی ڈوز بھی  دی جارہی ہے۔ پنجاب میں 2 کروڑ، سندھ میں 90 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 71 لاکھ ، بلوچستان  میں 24 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم مزید 3 روز تک جاری رہے گی۔

لودھراں میں اہل علاقہ کو قطرے نہ پلانے پر اکسانے اور پولیو ٹیم سے مزاحمت کرنے کےالزام  میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔