Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوربارہ شروع کر دی گئی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوربارہ شروع کر دی گئی
October 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں انسداد  پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگئی ، 7روزہ پولیو مہم 30 ملین سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے ،  نیشنل کوآرڈنینٹر پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ مہم میں 2 لاکھ 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔

پاکستان کے 128 اضلاع میں انسداد  پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، یکم نومبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم  کے دوران 30 ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ، کوآرڈینیٹر نیشنل پولیو پروگرام  ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرزہی اصل ہیرو ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے ،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت پلوائیں تاکہ بچوں کو معذور ہونے بچایا جاسکے۔

انسداد  پولیو مہم پنجاب کے 33 اضلاع ، بلوچستان کے 33،سندھ کے41 ، گلگت بلتستان کے 8، آزاد کشمیرکے 10 اضلاع اور خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں  یکم نومبر تک جاری رہے گی۔