Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ‘ عوام سیخ پا

ملک بھر میں اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافہ‘ عوام سیخ پا
March 21, 2016
کوئٹہ (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں کمی کے باوجود اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ دیگر اشیاءکی طرح چکن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں برائلر مرغی کا گوشت 240‘ چھوٹا گوشت 650 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جسے عوام خریدنے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو عوام نے سکھ کا سانس لیا کہ اب اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہو گی مگر اس کا اثر الٹا ہوا اور قیمتیں سر چڑھ کر بولنے لگی ہیں۔ کوئٹہ کی مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی ہے جس پر شہریوں نے غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل 160 روپے کلو ملنے والی چکن کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ فی کلو چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ انکی ذاتی خواہش پر نہیں ہو۔ مال غیرقانونی طورپر پنجاب اور لاہور سمگل کیا جارہا ہے جس کے باعث قیمتیں زیادہ ہوئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیرفعال ہیں جس کے باعث دکاندار من مانے دام وصول کرتے ہیں۔ انتظامیہ مہنگائی کا نوٹس لے کر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔