Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ

ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ
September 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ بڑی آکسیجن کمپنی نے اضافی طلب پوری کرنے سے معذرت کر لی۔

کورونا کیسز میں کمی کے باوجود گیس کمپنیاں آکسیجن کی طلب پوری کرنے میں ناکام ہیں۔ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں موجود مریضوں کے ساتھ گھروں میں آکسیجن استعمال کرنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان آکسیجن کے کراچی اور لاہور میں قائم تین پلانٹس پوری پیداواری گنجائش پر چلنے کے باوجود آکسیجن کی طلب پوری نہیں کرسکتے۔ پاکستان آکسیجن نے اسپتالوں کو خط کے ذریعے کہہ دیا کہ آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے اسپتال متبادل بندوبست کریں۔ کسی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پر عائد نہیں ہو گی۔