Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ، سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ، سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد گرفتار
March 13, 2017
  راولپنڈی (92نیوز)آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران دو افغان باشنوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود اور نفرت پر مبنی مواد بھی برآمد کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،آپریشن ردالفساد کے تحت  ڈیرہ غازی خان ،لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی ،سیالکوٹ ،رحیم یار خان اور راجن پور میں سرچ آپریشنز کئے گئے، سرچ آپریشنز پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر کئے،آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ۔  گرفتار افرادمیں بلوچستان سب نینشنلٹ کاایک سہولت کار اور دو افغانی بھی شامل ہیں، گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود اور نفرت پر مبنی مواد بھی  برآمد کیا گیا۔