Sunday, May 19, 2024

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ،فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ،فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک
February 25, 2017
راولپنڈی(92نیوز) دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلئے پاک فوج کا آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ہے۔ رینجرز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں  200سرچ آپریشن کئے فائرنگ کے تبادلے میں چاردہشت گرد مارے گئے جبکہ کالعدم تنظیم کے سہولت کاروں کو  بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فسادیوں کے لئے زمین  تنگ کردی  گئی ہے دہشت گرد ان کے سہولت کار اور رابطہ کارایک ایک کرکے انجام  کو پہنچنے لگے ہیں۔ جہاں فساد وہاں آپریشن ردالفساد آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد  مزید تیز کردیا ہے  اس سلسلے میں  رینجرز نے کروڑ لیہ اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  200سرچ آپریشن کئے آپریشن  کے دوران مشتبہ مکانوں اور دکانوں کی تلاشی لے گئی ۔ کرائے داروں کے کوائف معلوم  کئے گئے اور مشکوک  افراد کی شناختی دستاویزات کی پڑتال کی گئی ۔ سرچ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں نے  فائرنگ بھی کی  جس پر رینجرز کے جوان بھی ایکشن میں آ گئے اور جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد وں کو  ٹھکانے لگا  دیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز آپریشن کے دوران  کالعدم جماعت الاحرار کے سہولت کار بھی پکڑے  گئے ہیں جبکہ ہتھیاراور  نفرت  انگیز   مواد بھی قبضہ میں لے  لیا گیا ہے آپریشنز کے دوران  600 سے زائد مشتبہ افراد بھی  حراست میں  لئے گئے ہیں ۔