Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں آٹا بحران سنگین، پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب

ملک بھر میں آٹا بحران سنگین، پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب
January 19, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں آٹا بحران سنگین ہو گیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہو گیا۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا۔ لوگ آٹے کےحصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ملک بھر، آٹا بحران سنگین، پنجاب، کئی شہروں، 20 کلو، آٹے کا تھیلا، نایاب آٹا چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کردیا، چکی مالکان نے اپنے ہی خود ساختہ ریٹ لگا لئے، دیہاڑی دار مزدور آٹے کےحصول کیلئے بھی دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ لاہور شہر کی چکیوں پر آٹا دستیاب تو ہے لیکن مالکان گندم مہنگی ہونے کے حیلے بہانے کر کے شہریوں سے من مانا ریٹ بٹور رہے ہیں، چکی مالکان آٹا مزید مہنگا ہونے کا بھی عندیہ دے رہے ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا، آٹا ستر روپے فی کلو سے بھی مہنگا ہوچکا ہے۔ کراچی میں بھی آٹے کا بحران ہے، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی آٹا نایاب ہونے لگا ہے، آٹے اور گندم کی خرید و فروخت اور قیمتوں کے تعین کے لئے جو میکنزم رائج ہے وہ صوبائی حکومتوں کی کمزور رٹ کے باعث ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ ملک بھر، آٹا بحران سنگین، پنجاب، کئی شہروں، 20 کلو، آٹے کا تھیلا، نایاب نان بائیوں کا مؤقف ہے کہ 85 کلوگرام کی بوری 5 ہزار 200 کی ہو چکی ہے، 170 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی جائے، جبکہ 140 گرام کی روٹی کا وزن کم کر کے 115 گرام کیا جائے۔ آٹا اور روٹی کی قیمتیں بڑھنے پر شہری پھٹ پڑے، لوگوں نے کہا ہے کہ آٹا اتنا مہنگا ہو گیا کہ غریب کو سوکھی روٹی کا حصول بھی ممکن نظر نہیں آرہا۔ شہریوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، شہری کیا کہتے ہیں آئیے آپ کو دکھاتے ہیں۔