Friday, May 10, 2024

ملک بھر میں آج9ویں محرم کے جلوس بر آمد ہوں گے ،سکیورٹی سخت

September 9, 2019

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں آج 9 ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس ہوں گی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور، کراچی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آج 9 ویں محرم کے جلوس برآمد ہوں گے۔

لاہور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا اور اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارہ گاہ پہنچے گا

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں آج 9 ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس ہوں گی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور، کراچی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آج 9 ویں محرم کے جلوس نکالے جائیں گے۔

لاہور میں نویں اور دسویں محرم الحرام کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا اور اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارہ گاہ پہنچے گا

نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران لاہور میں 6 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرزاور15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہیں۔ جبکہ مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔

ادھر سندھ میں موبائل اورانٹرنیٹ بند کرنے کا اختیارکمشنرز اور ڈی آئی جیز کو مل گیا جس پر صوبہ بھر میں موبائل فون بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مخصوص علاقوں کا تعین کیا جائے گا۔

کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا اور اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا خیمہ سادات امام بارہ گاہ پہنچے گا