Sunday, April 28, 2024

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں شہید فلائٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یوم فضائیہ کے دن بہادر شہید فلائٹ افسر راشد منہاس کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نشان حیدر پانے والے راشد منہاس کی قبر پر چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ راشد منہاس کی قبر پر ایئرچیف مارشل، مسرور ایئربیس کے دستے اور راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایئروائس مارشل چودھری احسن رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اب بھی ملک کے دشمن کو شکست دینے کیلیے تیار ہے۔ شہید راشد منہاس نے ملک کی خاطرجواں مردی سے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا تھا جس پر انھیں نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔