Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں آج کورونا وائرس سے 25افراد دم توڑ گئے

ملک بھر میں آج کورونا وائرس سے 25افراد دم توڑ گئے
April 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک ہی روز میں 25 افراد دم توڑ گئے  ، ملک  بھر میں اموات کی تعداد168  ہوگئی ، چوبیس گھنٹے میں مزید355کیسز سامنے آ گئے ، کیسز کی مجموعی تعداد 8348تک جاپہنچی ہے ، پنجاب میں3 ہزار649، سندھ میں دو ہزار 355اور خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 137 افراد زیرعلاج ہی ہیں ، بلوچستان میں  376اور اسلام آباد میں 171 مریض موجود ہیں جب کہ اب تک 1868 افراد صحتیاب بھی ہوچکے۔

پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ، متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ،  اموات 159 تک پہنچ گئیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی شرح بڑھنے لگی، گزشتہ 24گھنٹوں میں 8افراد انتقال کرگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد  2500 سے تجاوز اور اموات  56ہو گئیں ،صوبے میں مزید 182افرادمیں  کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں کورونا کے مزید182کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3686 ہو گئی، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کے مطابق 701زائرین سنٹرز،1531رائےونڈ سے منسلک افراد،94 قیدیوں میں کوورنا کی تصدیق ہوئی۔

ڈیرہ غازی خان میں 221، ملتان میں 457، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، لاہور میں عام شہروں میں 584 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں کورونا سے اب تک 41 اموات ہو چکی ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا میں 137 ، بلوچستان میں 376 ، اور گلگت بلتستان میں 48 مریض زیر علاج ہیں۔

ادھر کوروناوائرس کے چُنگل سے نجات دلانے کے لئے کوشاں مسیحا خود بھی موذی وائرس کاشکارہونے لگے ہیں، پنجاب کے دل کے سب سے بڑے اسپتال کے طبی عملے کے مزید نوافراد وائرس کی زد میں آگئے، پی آئی سی کے پروفیسر، ڈاکٹرز اورنرسز سمیت بارہ افراد میں پہلے ہی کورونا مثبت آچکاہے ۔

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تمام آپریشنز مؤخر کر دیئے گئے، جناح اورگنگارام اسپتال کے دواہلکاروں میں بھی کوروناپازیٹوآیا۔

ادھر ملتان کے نشتراسپتال میں زیرعلاج4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہو گئی ، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیرعلاج کورونا کے مزید 15مریض صحت یاب ہو گئے،  آئسولیشن وارڈ نوابشاہ میں 5مریض صحتیاب ہوئے۔