Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں آج شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملک بھر میں آج شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
May 16, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں آج شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں عبادات، روحانی محافل اور خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا جائے گا۔ آج کی رات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر سدرة المنتہیٰ سے کائنات کی وسعتوں کاسفر طے کیا اور اللہ تعالیٰ سے بالمشافہ ملاقات فرمائی۔ اسی رات رب کائنات نے سرکار دوجہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سات آسمانوں کی سیر کرائی اور پانچ نمازوں کا تحفہ بھی عطا کیا۔ مسلمانان عالم اس رات کو اس کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر خدا کے شکرانے کے طور مناتے ہیں اور نوافل کی ادائیگی کے ذریعے خدا کی قربت سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں نوافل کی ادائیگی، ذکرواذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شب معراج کے موقع پر مساجد اور گھروں پر چراغاں بھی کیا جاتا ہے۔