Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی
April 21, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں شب برات مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

شب برات کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جبکہ مساجد اور گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل کا اہتمام کیا گیا ۔

شمع رسالتؐ کے پروانے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافت طلب کرنے میں مصروف رہے ۔

اس موقع پر گھروں اور مساجد کو  دلہنوں کی مانند سجایا گیا۔

گزشتہ رات لوگ اپنے پیاوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان بھی گئے ، شہری حکومت نے بھی اس رات کے لئے قبرستانوں میں صفائی کا خاص اہتمام کیا ، جب کہ قبروں پر پھول چڑھانے کیلئے عارضی پھول منڈیاں بھی سجی۔