Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات
August 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں جمعہ کی رات سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ اسلام آباد، میانوالی، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں بارش ہو گی۔ ایبٹ آباد، چترال، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔