Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز
September 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم آغاز ہوچکا، قومی مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آج سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

کوآرڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیومہم 17 ستمبر سے جاری ہے۔ والدین شکایات اور خدشات کے لئے 1166 پر رابطہ کریں۔