Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی

ملک بھر میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی
May 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں آج بھی سورج سوا نیزے پر رہا۔ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی  پڑی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے بارش کی نوید سنا دی۔ لاہورمیں دوسرے دن بھی سورج کاغضب کم نہ ہوا اور پارہ اکتالیس سنٹی گریڈ پر برقرار رہا۔ اگلے بارہ گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، قلات، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ قبل ازیں یکم رمضان المبارک کو ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا راج رہا۔ کراچی میں سمندری ہواؤں نے گرمی کو بھگا دیا۔ ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہی۔ جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے اکثر علاقوں میں پارہ 45 سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد میں 48، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، موہنجوداڑو میں 46 ،ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر اور پڈعیدں میں 45 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہورمیں بھی پارہ 41 کو چھو گیا۔