Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں 9اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

ملک بھر میں 9اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
October 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں 9اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ،یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ بنوں میں2 دن کرفیو نافذ ہوگااسی دوران لاہور، میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کا  نو اور دس محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان ، یوم عاشور پر موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ،پنجاب کے چونتیس اضلاع میں  موبائل سروس معطل  رہے گی جبکہ بنوں میں دو دن کیلئے کرفیو نافذ ہوگا،لاہور میں میٹرو بس سروس نو اور دس محرم الحرام کو بند رہے گی۔