Monday, September 16, 2024

ملک بھر میں 92نیوز کی دوسری سالگرہ کی تقریبات جاری

ملک بھر میں 92نیوز کی دوسری سالگرہ کی تقریبات جاری
February 6, 2017

لاہور (92نیوز) نائٹی ٹو نیوز کی کامیابی کے دو سال مکمل ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں کیک کاٹے گئے۔ نائٹی ٹو نیوز کے دفاتر اور پریس کلبوں میں ہونے والی تقریبات میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور چینل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے ناظرین کو باخبر رکھنے کا عزم لئے آگے بڑھنے والے باوثوق چینل نائنٹی ٹو نیوز کی کامیابی کے دو سال مکمل ہوگئے۔

  ملک بھر میں نائٹی ٹو نیوز کے دفاتر اور پریس کلبوں میں چینل کی دوسری سالگرہ کا خوب جشن منایا گیا۔ بہاولپور میں 92نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی اور نائٹی ٹو نیوز کو عوام کا پسندیدہ چینل قرار دیتے ہوئے ادارے کی مزید کامیابی لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بہاولنگر اور بھکر میں بھی سالگرہ کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی۔ حافظ آباد میں نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کا کیک چیئرمین ضلع کونسل چوہدری افضل حسین تارڑ نے کاٹا۔ کشمور میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ خیرپور میں صوبائی وزیر منظور وسان نے 92نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

لاڑکانہ پریس کلب میں سجی تقریب کے شرکا نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے چینل کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ نارووال، منڈی بہاوالدین، نصیرآباد، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی، ٹنڈوآلہ یار، سبی، سوات اور مانسہرہ میں بھی نائنٹی ٹو نیوز کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔