Sunday, September 8, 2024

ملک بھر میں 70ہزارادویات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

ملک بھر میں 70ہزارادویات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ
July 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے مریضوں پر ایک اور ظلم ڈھادیا ، ملک بھر میں 70 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا، کیپسول،  ٹیکے ، گولیاں ، ، انجیکشن ، شربت اور انٹی بائیوٹک سب مہنگے ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کی پہلی ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے بھیانک نتائج آنا شروع ہوگئے ۔ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے ادویات کی  قیمتوں میں مزید دو فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جس کے تحت ملک بھر میں 70 ہزار ادویات دو فیصد مہنگی ہوگئیں، ، وزارت قومی صحت قیمتیوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن رواں ہفنتے جاری کرے گی ، فیصلے کے تحت کیپسول،  ٹیکے ، گولیاں ، انجیکشن ، شربت اور انٹی بائیوٹک سب مہنگے ہوگئے، ٹی بی ، ملیریا، دل ، شوگر ، گردوں اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا  ،ادویات مہنگی ہونے سے مریضوں پر ہر سال 4 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے مطابق ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت کیا گیا، ادویات کی قیمتیں مہنگائی کی موجودہ شرح کے نصف تک بڑھائی گئیں ، وزیر قومی صحت اور وفاقی سیکریٹری صحت بھی نئے اضافے پرعملدرآمد کرانے کے پابند ہیں۔