Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 38 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 38 مریض انتقال کر گئے
June 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا دم توڑنے لگا۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 38 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 936 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 360 ، پنجاب میں 9 ہزار 275 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 939 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 37 ، گلگت بلتستان 131، بلوچستان میں 772 اور آزاد جموں و کشمیر میں 422 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 38 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16 ، سندھ میں 10 اور کے پی میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک روز میں 46 ہزار 124 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 276 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 322 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو گئی ہے۔ 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔