Monday, May 13, 2024

ملک بھر میں 19 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں 19 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے
November 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔ ملک بھر میں 580 فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک بھر میں 19 لوگ کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 1 ہزار 2 سو 47 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔